کویت اردو نیوز ، 4 اکتوبر 2013: جاپان نے ہالی ووڈ فلم سیریز ‘ٹرانسفارمرز’ کو حقیقت کا روپ دے دیا، جاپانی کمپنی نے 15 فٹ لمبا حیرت انگیز روبوٹ تیار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوکیو میں قائم سٹارٹ اپ Tsubame Industries نے 4.5 میٹر لمبا (14.8 فٹ) چار پہیوں والا بڑا روبوٹ تیار کیا ہے جس کی قیمت 3 ملین ڈالر ہے۔
3 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس روبوٹ کو 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جا سکتا ہے اور اسے کاک پٹ سے چلایا جا سکتا ہے۔
آرکیکس کے نام سے 3.5 ٹن وزنی اس روبوٹ کی نقاب کشائی اس ماہ کے آخر میں جاپان موبیلٹی شو میں کی جائے گی۔ اس کے دو موڈ ہیں: ایک سیدھا ‘روبوٹ موڈ’ اور ایک ‘وہیکل موڈ’ جس میں یہ 10 کلومیٹر (6 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔
سبم انڈسٹریز کے 25 سالہ چیف ایگزیکٹیو ریو یوشیدا نے کہا، "جاپان اینیمیشن، گیمز، روبوٹس اور آٹوموبائل میں بہت اچھا ہے، اس لیے میں نے سوچا کہ یہ بہت اچھا ہو گا اگر میں ایسی پروڈکٹ بنا سکوں جس میں یہ تمام عناصر موجود ہوں۔”
یوشیدا نے فروخت کے لیے ایسے پانچ دیوہیکل روبوٹس تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، اور امید ہے کہ ایک دن یہ روبوٹ تباہ زدہ علاقوں اور خلا میں کام کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔