کویت اردو نیوز : رمضان المبارک کے مہینے میں گوگل نے پاکستانیوں کی مدد سے بہترین فیچر فراہم کر دیا ہے۔
انٹرنیٹ سرچ انجن صارفین کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ گوگل کی مدد سے مسلمان صارفین اس مقدس مہینے میں عبادت پر اپنی توجہ برقرار رکھتے ہوئے رمضان کے منفرد تجربات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
کھانے کے شوقین رمضان کے دوران اپنے پسندیدہ پکوان کی ترکیبیں تلاش کرنے کے لیے گوگل سے مدد لے سکتے ہیں۔ رمضان المبارک میں لذیذ پکوان ایک عظیم روایت ہے۔
اسی طرح آپ رمضان المبارک کے دوران آن لائن مذہبی لیکچرز اور مزیدار پکوانوں کی ترکیبیں حاصل کرنے کے لیے گوگل پلے کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
اسی طرح گوگل میپس کو مستقل اور عارضی سہولیات جیسے پیٹرول پمپ، گاڑیوں کی مرمت کی دکانوں، مساجد اور ریسٹ ہاؤسز کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ عید الفطر کے لیے خریداری کرنا چاہتے ہیں، تو گوگل لینس کے سرچ رزلٹس کی مدد سے آپ مطلوبہ اشیاء کی خریداری کر سکتے ہیں یا یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کہاں دستیاب ہیں۔
قبلہ فائنڈر ایپ اب گوگل کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کا حصہ ہے۔ قبلہ فائنڈر ایک ویب ایپلی کیشن ہے جسے دنیا میں کہیں بھی قبلہ کی سمت معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایپلی کیشن آگمینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قبلہ کے بارے میں بتاتی ہے۔