کویت اردو نیوز : زمین پر کھڑا ہیلی کاپٹر بے قابو ہو گیا اور پائلٹ کو اس پر قابو پانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالنی پڑی۔
ایوی ایشن نیوز اینڈ ویڈیوز آن ایکس نامی اکاؤنٹ نے ایک عجیب و غریب ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا گیا کہ امریکی ریاست پاناما میں زمین پر کھڑا ہیلی کاپٹر بغیر پائلٹ کے گھومنے لگا اور پہلے تو پائلٹ اسے ہاتھ سے روکنے کی کوشش کرتا رہا پھر اس میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کرتا رہا جو بالآخر کامیاب ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ ہیلی کاپٹر کے دروازے کے قریب کھڑا تھا اور جیسے ہی ہیلی کاپٹر سے ایک خاتون باہر نکلی تو یہ اچانک خود ہی گھومنے لگا۔
خاتون ہیلی کاپٹر سے بال بال بچ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئی اور فوری طور پر موقع سے بھاگ گئی تاہم پائلٹ نے ہیلی کاپٹر میں گھس کر اسے قابو کرنے کی بہت کوشش کی اور پھر اسے بند کردیا۔