کویت اردو نیوز ، 19 اکتوبر 2023: بھارت جعلی خبروں، من گھڑت پروپیگنڈے اور افواہوں کا دنیا کا نمبر ایک ملک بن گیا ہے، دنیا کی 18 فیصد جعلی خبریں بھارت سے پھیلائی جاتی ہیں۔
امریکی آزاد اشاعتی ادارے سیج پبلی کیشنز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ اسرائیل فلسطین تنازع میں بھارت کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں حیران کن پروپیگنڈا کیا گیا، روس یوکرین جنگ میں بھارت نے ویڈیو گیم دکھا کر جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ فرانس میں 28 جون کو ہونے والے حادثے کا ذمہ دار بھی بھارتی میڈیا نے مسلمانوں کو بنایا ہے۔
اشاعت کے مطابق، بھارت جعلی خبروں، من گھڑت پروپیگنڈے اور افواہوں کا نمبر ایک ذریعہ ہے، اور دنیا میں 18 فیصد جعلی خبریں بھارت سے پھیلتی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اسرائیل فلسطین تنازع میں بھارت نے اسرائیل کی حمایت میں حیران کن پروپیگنڈہ کیا اور حماس پر اغوا، سر قلم اور لاشیں جلانے کے واقعات بھارتی اکاؤنٹ سے پھیلائے گئے۔
دوسری جانب ترک خبر رساں ادارے انادولو نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے حماس کی جانب سے 40 بچوں کے قتل کی جھوٹی خبریں پھیلائیں جب کہ اسرائیلی فوج نے 40 بچوں کی ہلاکت کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا۔
الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہندوستانی میڈیا میں مصری اور اسرائیلی فوجیوں کو حماس کے فوجی قرار دیا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے کہا کہ حماس کے جشن کے طور پر ایک کنسرٹ کی ویڈیوز جھوٹی تھیں۔
دوسری جانب ایک بھارتی صحافی نے اسرائیل کی حمایت میں بیان دیا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی سے مسلمانوں کا خاتمہ کرے۔
اس سے قبل بھارت کی جانب سے 9 مئی کے احتجاج کے دوران پاکستان میں خانہ جنگی کا جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا گیا تھا۔
فرانس 24 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی میڈیا نے 28 جون کو فرانس میں پیش آنے والے حادثے کا ذمہ دار بھی مسلمانوں کو ٹھہرایا۔بھارتی میڈیا فرانس میں ہونے والے فسادات کی جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔
دی منٹ مرر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلامو فوبک ٹویٹس کی اکثریت ہندوستان میں سب سے زیادہ دکھائی دیتی ہے۔