کویت اردو نیوز ،20 اکتوبر 2023 : ریاست تامل ناڈو میں سمندر سرخ ہو گیا۔ سمندر کے سرخ رنگ کے باعث لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ نیشنل سینٹر فار کوسٹل ریسرچ اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ سمندر کیوں سرخ ہو گیا ہے؟
پانڈی چیری کے ساحل سمندر پر سمندر کا سرخ رنگ دیکھ کر لوگ خوفزدہ اور متجسس ہوگئے اور حکام سے اس سلسلے میں تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
نیشنل سینٹر فار کوسٹل ریسرچ (این سی سی آر) نے پانڈی چیری میں پرومینادی بیچ کے شمالی حصے کی سرخی مائل رنگت کو انسانی اثرات سے منسوب کیا ہے، جس میں سیوریج کا سمندر میں اختلاط شامل ہے۔
اس سلسلے میں تحقیق کا دائرہ وسیع کرنے اور لوگوں کی تشویش کی لہر کو ختم کرنے کے لیے نمونے اکٹھے کیے گئے۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق سیوریج کے پانی کی وجہ سے سمندر کے پانی کا رنگ سرخ ہو گیا ہے۔
تاہم یہ ابتدائی تحقیق اور رپورٹس ہیں۔ اس رجحان کو الگل بلومس سے منسوب کیا گیا تھا۔
این سی سی آر نے الگل بلوم کے رجحان کو دیکھنے اور اس کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے ایک تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔