کویت اردو نیوز ، 23 اکتوبر 2023: امریکہ کےایک عجائب گھرمیں کیسٹریل پرندہ جواُڑنےکی صلاحیت کھوچکاہے، اس نے بطور فن کارایک نیاہنرسیکھ لیاہے۔
امریکہ کی ریاست ورمونٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل سائنس کاکہناہےکہ پرندےکانام فیرسبرگ قصبےکےاعزاز میں رکھاگیا جہاں اس کوبچایاگیاتھا، فیرسبرگ زخمی ہونےسےپہلےمیوزیم میں فلائٹ ایمبیسیڈربھی تھا۔
میوزیم میں ماحولیاتی تعلیم دینےوالےمال موراتوری اورلیکسی اسمتھ کاکہناہےکہ فیرسبرگ کی ہڈی ٹوٹنےکانتیجہ یہ سمجھاجاتاہےکہ اس کو غیرقانونی پالتوجانورکےطورپرپالنےکےدوران ناقص خوراک دی گئی۔
اسمتھ کاکہناہےکہ اس کو ٹینیسی میں امریکن ایگل فاؤنڈیشن میں اسی طرح کامشاہدہ ہواہےجس کےبعداس نےفیرسبرگ کی افزودگی کیلیے پینٹنگ کےہنرکاخیال آیا۔
فیرسبرگ اب انسٹی ٹیوٹ میں پرندوں کےحوالےسےسیکھنےمیں دلچسپی رکھنےوالےہرعمرکےلوگوں کیلیےپینٹنگ کی کلاسزکی قیادت کرتاہے۔