کویت اردو نیوز ، 26 اکتوبر 2023: نہتےفلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کےٹینک بڑی زمینی کارروائی کرنےکےلیےجنوبی غزہ میں داخل ہوگئےہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات زمینی حملے کے لیے بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجی اور ٹینک جنوبی غزہ میں داخل ہوئے۔اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے کہ یہ زمینی کارروائی پہلے کی گئی تمام کارروائیوں سے بڑی ہے۔ اسرائیلی ٹینکوں نے جنوبی غزہ کے مختلف علاقوں میں گولہ باری کرکے متعدد رہائشی عمارتیں تباہ کردیں۔ گولہ باری سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے گزشتہ روزجنوبی غزہ میں زمینی حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں ایندھن پہنچانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ایندھن کی کمی اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے اور اسپتالوں میں کام رک گیا ہے۔
اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں اب تک 2 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت ساڑھے 6 ہزار فلسطینی شہید اور17 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔