کویت اردو نیوز ، 28 اکتوبر 2023: بھارتی ریاست پنجاب میں ایک 73 سالہ ماں کو اپنے بیٹے اور اس کی بیوی کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
یہ واقعہ پنجاب کے گیانی زیل سنگھ نگر میں پیش آیا۔ ویڈیو میں متاثرہ کا وکیل بیٹا انکور ورما، اس کی بیوی سودھا بوڑھی خاتون کو بے دردی سے پیٹ رہے ہیں۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب متاثرہ کی بیٹی نے ثبوت کے طور پر ویڈیو پولیس کے حوالے کی اور ملزم کے خلاف شکایت درج کرائی۔
پولیس نے ایڈوکیٹ ورما کو آئی پی سی کی دفعہ 327، 342، 323 اور مینٹیننس اینڈ ویلفیئر آف پیرنٹس اینڈ سینئر سٹیزنز ایکٹ کی دفعہ 24 کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا۔
اس کے علاوہ متاثرہ کو مقامی سول اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کے جسم پر زخموں کے نشانات کی تصدیق کی۔ متاثرہ کی بیٹی کا کہنا تھا کہ اسے معلوم ہوا کہ اس کی والدہ کو اس کے بھائی اور سسرال والے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے بعد وہ گھر گئی اور وہاں نصب سی سی ٹی وی کیمروں تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ .