کویت اردو نیوز ، 1 نومبر 2023: متحدہ عرب امارات ابوظہبی میں عدلیہ کے ذرائع نے نوجوانوں کو دھوکہ دینے کے ایک نئے طریقے سے خبردار کیا ہے۔
ابوظہبی میں شادی کا بہانہ بنا کر رقم بٹورنے کا نیا سکینڈل سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جعلی رشتہ کی مدد کرنے والے ویب سائٹ ‘میچ میکر’ سے رجوع کرنے والے اس کا شکار بن رہے ہیں ۔
عدالتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سکینڈل میں ایک میچ میکر، ایک نعت خواں اور ایک لڑکی ملوث ہے۔
شادی کے وقت جہیز کی رقم مقرر کی جاتی ہے اور جہیز کا ایک حصہ شادی کی تیاری کے لیے پیشگی وصول کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پرایک اشتہارکےذریعے لڑکی اورلڑکےکو متعارف کرانے کیلیے ثالثی کی پیشکش کی جاتی ہے۔
لڑکے سے میچ میکر رابطہ کرتا ہے جو مطلوبہ لڑکی کی خوبیوں پر مشتمل ایک تعارف بھیجتاہے اور لڑکےکی رضامندی کے بعد اسکے کمیشن کے ساتھ دونوں سے ملنےکا وعدہ کرتا ہے۔
لڑکی سج دھج کے سامنے اس طرح آتی ہے کہ جو لڑکا شادی کرنا چاہتا ہے وہ کہتا ہے ہاں۔ دولہے کی موجودگی میں نکاح کی شرائط پر فوراً تبادلہ خیال کیا جاتا ہے ،دریں اثنا، جہیز کی رقم کا کچھ حصہ شادی کی تیاری کے لیے مانگاجاتا ہے۔
رقم وصول کرنے کے بعد میچ میکر، لڑکی اور فرضی نکاح خواں غائب ہو جاتےہیں اور موبائل فون بند کر دیتےہیں۔
عدالتی حلقوں کا کہنا ہے کہ "ایسے معاملات میں بہت سے متاثرین نے سیکیورٹی اداروں سے رابطہ کیا ہے”۔
سیکیورٹی فورسز نے فراڈ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا اور عدالتوں نے ان کے خلاف فیصلہ سنایاہے ۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ "بعض اوقات جہیز کے نام پر 50,000 درہم تک وصول کیے جاتے تھے”۔
ایک واقعہ ایسا بھی ریکارڈ پر آیا جس میں لڑکی کی درخواست پر لڑکے نے شادی کی تیاریوں کے لیے ساڑھے تین لاکھ درہم ادا کیے اور مقررہ تاریخ پر لڑکی نے یہ بہانہ کیا کہ اس کا والد بیمار ہے اور لڑکی ابوظہبی سے باہر ان کی دیکھ بھال کے لیے جانے پر مجبورہے ۔


















