کویت اردو نیوز 04 جون: سلطنت عمان نے تیل کی نئی دریافتوں کا اعلان کیا جو اگلے دو یا تین سالوں میں 50,000 سے 100,000 بیرل کے درمیان پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست سلطنت عمان نے ملک میں تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کا انکشاف کیا ہے۔ عمان کے توانائی اور معدنیات کے وزیر ڈاکٹر محمد بن حمد الرمیحی نے اعلان کیا کہ سلطنت عمان میں کام کرنے والی تیل کمپنیوں کے ذریعہ نیا تیل دریافت کیا گیا ہے جو اگلے دو یا تین سالوں میں 50,000 سے 100,000 بیرل کے درمیان پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔ توانائی اور معدنیات کے وزیر ڈاکٹر محمد بن حمد الرمیحی نے عمان نیوز ایجنسی کو توانائی اور معدنیات کی وزارت کی جانب سے تلاش کے شعبے کو ترقی دینے کی کوششوں کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ
The Minister of Energy and Minerals announced that new oil was discovered by oil companies operating in the Sultanate of Oman.https://t.co/eQXWSWIKVG
— Times of Oman (@timesofoman) June 4, 2022
عمان کے خام تیل کی پیداوار برقرار رہے یا آنے والی مدت کے دوران اس میں مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق اضافہ کیا جا سکے۔ الرمحی نے مزید کہا کہ سلطنت کے خام تیل کے ذخائر اس وقت 5.2 بلین بیرل ہیں جبکہ گیس کے ذخائر تقریباً 24 ٹریلین کیوبک فٹ ہیں۔