کویت اردو نیوز ، 2 نومبر 2023: سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن کی اپیل کورٹ نے کنٹریکٹر کمپنی کے خلاف ایک خاتون کے حق میں محکمانہ عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
محکمانہ عدالت نے کنٹریکٹر کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ خاتون کو گڑھے میں گرنے والی گاڑی کے نقصان پر 33 ہزار ریال ادا کرے۔
سڑک عبور کرتے ہوئے خاتون کی کار اچانک گڑھے میں جاگری جس سے اسے نقصان پہنچا ، خاتون نے ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جس نے معاوضے کا فیصلہ جاری کر دیا۔
کمپنی ڈیپارٹمنٹل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ گئی۔ اپیلٹ کورٹ نے ڈویژنل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے ٹھیکیدار کمپنی کو گاڑی کو ہونے والے نقصان کے ازالے کے طور پر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیاہے ۔