کویت اردو نیوز : سعودی شہزادہ بندربن محمدبن سعودآل سعود انتقال کر گئےہیں۔
ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شہزادہ بندر بن محمد بن سعود آل سعود آج انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجدمیں اداکیجائے گی۔
شہزادہ طلال بن عبدالعزیز شہزادہ بندر کے بیٹے اور پہلے سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز کے پوتے تھے۔ وہ 1961 میں پیدا ہوئے، وہ رائل سعودی ایئر فورس میں لیفٹیننٹ کرنل تھے۔
شہزادہ بندر نے 2004 سے 2012 تک سعودی انٹیلی جنس ایجنسی GIP میں اسسٹنٹ انٹیلی جنس چیف کے طور پر کام کیا۔ وہ 1996 سے 2000 تک الہلال فٹ بال کلب کے صدر بھی رہے۔
اس سے قبل سعودی شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے تھے ۔
ان کا انتقال 84 سال کی عمر میں ہواتھا۔ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کی مغفرت اور بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز آل سعود مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 1985 میں وہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور حکومت میں تبوک کے گورنر تھے۔ بعد میں انہیں سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کا چیئرمین مقرر کیا گیا لیکن بعد میں اس عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔