کویت اردو نیوز،15ستمبر: سعودی عرب کی جانب سے متعدد وجوہات کی بنا پر ملک بدر کیے جانے کے بعد 20 سے زائد پاکستانی شہری پیر کی شب کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئے۔
ڈی پورٹ ہونے والوں کی امیگریشن کلیئر نہیں کی گئی ہے اور ایف آئی اے نے ڈی پورٹ کیے گئے مسافروں کے خلاف باضابطہ کارروائی شروع کر دی ہے، جو سعودی ائیرلائن کی پرواز میں آئے تھے۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ مسافروں کو گھروں کو واپس جانے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ ان مسافروں کو سعودی عرب سے مختلف الزامات کے تحت ملک بدر کیا گیا تھا۔
اکثر مسافروں کو ویزا اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر ملک بدر کیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ حکام کیمطابق ان کی ملک بدری کی نوعیت کا تعین کرنے اور دیگر جانچ کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے مسافروں کو ان کے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی ۔
Related posts:
مسکراہٹیں بکھیرنے والے عالمی شہرت یافتہ یوٹیوبر عزیز الاحمد انتقال کر گئے
متحدہ عرب امارات: غیر ویکسین شدہ شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دی گئی
مکہ اور حج کےمقامات پرسائیکل اور ای سکوٹر استعمال کرنےکی اجازت
بابری مسجد کی جگہ نئی مسجد کا انوکھا ڈیزائن جاری
ابوظہبی میں دھوکے باز کو جعلسازی مہنگی پڑ گئی
متحدہ عرب امارات: سیرین ایئر نے مسافروں کو 60 کلو گرام سامان کی گنجائش دے دی
ورچوئل کلاس روم میٹاورس پروجیکٹ کی نمائش
عوامی مقام پر ہاتھاپائی کرنے والی 6 سعودی خواتین گرفتار، ویڈیو وائرل