کویت اردو نیوز ، 3 نومبر 2023 : ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ پرپولیس وین کےقریب ایک دھماکےکے نتیجے میں 5 افرادجاں بحق ہوگئےہیں ۔
پولیس کے مطابق ٹینک اڈہ پر دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں اور ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا ہے کہ حملے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کاکہناہےکہ دھماکےسےموقع پرکھڑی کئی موٹرسائیکلوں کوبھی شدیدنقصان پہنچاہے جبکہ دھماکےکےنتیجےمیں پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا۔
پولیس نے دھماکے میں اب تک 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔