کویت اردو نیوز : (پاکستان) پولیس نے خیبر پختون خواہ سے کراچی آنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سکھن پولیس نے کے پی کے سے بہنوئی کر قتل کرنے کےلیے آنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمان عدنان اور ساجد نے بتایا کہ وہ غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آئے تھے۔ دونوں ملزمان نے خنجر پر زہر لگا کر ، خنجر کے وار کر کے بہنوئی کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
سکھن پولیس کے مطابق گشت پر مامور اہلکاروں نے 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا اور تلاشی کے دوران دونوں ملزمان کے قبضے سے تیز دھار چھریاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد دونوں ملزمان کو شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کر دیا گیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ دونوں اپنے بہنوئی کو خیبرپختونخوا سے قتل کرنے کے لیے کراچی آئے تھے۔
پولیس اس سلسلے میں مزید حقائق جاننے کے لیے ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔