کویت اردو نیوز: شہر قائد میں چوروں اور ڈاکوؤں کا انوکھا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، عوام نے چور کو پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا جسے ساتھی ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر چھڑا لیا۔
ملیر شمسی سوسائٹی میں گھر کے اندر چوری کا واقعہ پیش آیا جس میں ملوث چور کو لوگوں نے پکڑ کر گھر کے باہر لگے بجلی کے کھمبے سے باندھ دیا۔
اسی دوران واردات کی نیت سے گھومنے والے موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے چور ساتھی کو پہچان لیا اور گن پوائنٹ پر کھمبے سے بندھے ہوئے چور کو چھڑا لیا جبکہ گلی میں لوگوں کی آمدورفت جاری رہی۔
ڈاکوؤں کی پوری کارروائی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔