کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں حرمین شریفین کی دیکھ بھال کی ذمہ دار تنظیم کے سیکرٹری برائے امن و سلامتی فیاض الحارثی نے کہا ہے کہ "بارش کے دوران ممکنہ خطرات سے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نمٹا جا رہا ہے”۔
فیض الحارثی نے کہا کہ "بارش کے دوران سیکورٹی کے وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں”۔ اینٹی سلپ چپل، رین کوٹ اور پانی کی نکاسی کا سامان فراہم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کی حفاظت کے لیے بارش کے دوران کسی کو راہداری میں بیٹھنے یا کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد حرام کی خدمت کرنے والے مختلف سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد حرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اسکیموں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سےکوشش کی جارہی ہے کہ عبادات کےدوران زائرین کی حفاظت کومکمل طورپر یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، جائے نماز، داخلی راستوں پر پانی کی فوری نکاسی اور فرش خشک کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔