کویت اردو نیوز : بھارت میں شوہر نے اپنی بیوی کو بغیر اجازت کے پلکنگ کرانے پر طلاق دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کا تعلق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور سے ہے۔ یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون نے پولیس کو اپنی طلاق کی اطلاع دی۔
بتایا جا رہا ہے کہ گل صائبہ کا شوہر سعودی عرب میں کام کرتا ہے ، خاتون کی گزشتہ سال کے آغاز میں محمد سلیم سے شادی ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کا شوہر رواں سال اگست میں سعودی عرب گیا تھا جس کے بعد اس کے سسرال والوں نے اسے جہیز کے لیے ہراساں کرنا شروع کردیا۔ دوسری طرف اس کے شوہر کے پرانے خیالات ہیں۔ اور وہ اکثر اس کے فیشن پر اعتراض کرتے تھے۔
خاتون نے بتایا کہ چند روز قبل وہ اپنے شوہر سے ویڈیو کال پر بات کر رہی تھی کہ اس کے شوہر نے بغیر اجازت اس کے پلکنگ کروانے پر اعتراض کیا اور کہا کہ بغیر پوچھے ایسا کیوں کیا؟ اب میں تمہیں طلاق دے رہا ہوں، اس کے بعد شوہر نے ویڈیو کال پر تین طلاقیں دیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر، ساس اور 5 مزید سسرالیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔