کویت اردو نیوز : انسان اگر ہمت کرے تو ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔ برطانیہ کی 27 سالہ دلہن نے بھی اپنی قوت ارادی اور ہمت کا مظاہرہ کرکے دنیا کو حیران کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیری ریڈہیڈ آنتوں کی بیماری میں مبتلا تھیں جس کی وجہ سے وہ کمزور سے کمزور ہوتی چلی گئیں، 2 سال قبل تک وہ چلنے پھرنے سے قاصر تھیں اور وہیل چیئر کا استعمال شروع کر دیا تھا ۔
کیری نے گزشتہ ماہ ایسٹ یارکشائر میں جوئل ریڈ ہیڈ سے شادی کی۔
کیری زندگی کے اپنے نئے سفر کے لیے اتنی خوش اور پرجوش تھی کہ وہ اپنی وہیل چیئر چھوڑ کر اپنے پیروں پر چل پڑی، جس نے اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے لوگوں کو بھی حیران کردیا۔
کیری وہیل چیئر کے بغیر چرچ میں داخل ہوئی ۔ اس کا ہونے والا شوہر، جو اس کا انتظار کر رہا ہے، اسے اپنے پیروں پر اس کی طرف آتے دیکھ کر حیران رہ گیا اور اسے اپنے قریب آنے پر اسے تھام لیا۔
لوگ نوجوان دلہن کی ہمت کو سراہ رہے ہیں۔ کیری کہتی ہیں کہ وہ ایسے لوگوں کو مضبوط اور صحت مند بنانا چاہتی ہیں جو ان کی طرح چلنے پھرنے سے قاصر ہیں لیکن اگر وہ ہمت کریں تو واپس اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔