کویت اردو نیوز : برطانیہ میں چاقو کے جرائم کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ایک مقامی آرٹسٹ نے لاکھوں چاقوؤں کامجسمہ بنایا ہے۔
برطانوی آرٹسٹ ایلفی بریڈلی نے بڑی محنت سے یہ شاہکار تخلیق کیا تھا اور اس سے جڑے تیز دھار آلات کو پولیس متعدد بار ضبط کر چکی ہے۔ اس شاہکار کو بنانے کے لیے چھریوں کو صحیح جگہ پر رکھنے میں مصور کو 2 سال لگے، پولیس اور برطانیہ کے 41 تھانوں کی مدد سے مجرموں سے ضبط کیے گئے اوزار سے مجسمہ بنایا گیا تھا۔
یہ مجسمہ برٹش آئرن ورکس سنٹر میں بنایا گیا ہے جس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ برطانوی سڑکوں پر تیز دھار آلات سے وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور مجسمے کو بنانے کا فیصلہ اس پر دستاویزی فلم بننے کے بعد کیا گیا جس کے لیے پولیس نے اپنے گوداموں کو استعمال کیا۔ اور Knife Banks نے چاقو فراہم کیے ہیں۔ کچھ تھانوں نے تیز دھار آلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد کمپنی نے احتجاجاً منصوبے پر کام روک دیا تھا تاہم بڑی کوششوں سے اسے مکمل کر لیا گیا ۔
مجسمے کے خالق کے مطابق یہ بہت مشکل کام تھا اور یہاں بڑی تعداد میں چاقو اور تیز دھار اوزار لائے گئے تھے۔
اس مجسمے کو عوامی تنقید اور اس کے خلاف فیس بک مہم کا سامنا کرنا پڑا تھا، لیکن اب اسے برطانیہ بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔