کویت اردو نیوز : آپ نے مختلف ذائقوں کے پیزا ضرور کھائے ہوں گے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے ذائقے کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کو حیران کر دے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور امریکی پیزا کمپنی نے ہانگ کانگ کے ایک پرانے ریسٹورنٹ کے ساتھ مل کر روایتی ڈش کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔
اس نئے ذائقے کے پیزا میں سانپ کا گوشت، بلیک مشروم اور سور کا گوشت شامل ہے، جبکہ مختلف قسم کی خصوصی چٹنیوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ میں سانپ کا گوشت بہت مقبول ہے اور خاص طور پر سردی کے موسم میں اس کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔
ہانگ کانگ کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سانپ کے گوشت میں بہت سی خصوصیات ہوتی ہیں جو ہماری جلد کو نکھارنے اور سردیوں میں جسم کو گرم رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔
ہانگ کانگ کے علاوہ ویت نام اور تھائی لینڈ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی سانپ کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔