کویت اردو نیوز 19 جنوری: سعودی عرب مسجد الحرام کے گراؤنڈ میں درخت لگانے اور اس مقدس مقام میں سرسبز و شاداب جگہ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
اس سلسلے میں مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور عامہ کے ڈائریکٹر جنرل "عبدالرحمن السدیس” کو ایک سال قبل مسجد الحرام میں درخت لگانے کی تجویز پر بریفنگ دی گئی ہے۔
عبدالرحمن السدیس کے بیان کے مطابق "یہ منصوبہ پائیدار ترقیاتی پروگراموں اور حکمت عملیوں کے ذریعے ہے جس میں ماحولیات اور پودوں کی بحالی کے لیے قومی حکمت عملی شامل ہے جس میں درجہ حرارت اور آلودگی کو کم کر کے ہوا کے معیار کو بہتر بنانا ہے جو کہ سعودی وژن 2030 کے مطابق ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اقدام ان علاقوں کو خوبصورتی اور سائے کے ساتھ ایک فطرت دوست جگہ بناتا ہے، جو خطے کے موسمی حالات کی وجہ سے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کے علاوہ مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کو بھی راحت و سکون دے گا۔
مسجد الحرم میں لگائے گئے اس قدرتی ذرائع کو وضو کے صاف پانی اور آبپاشی کے عمل کے ذریعے ان کی نشوونما کی جائے گا۔
اس منصوبے کا مقصد مقدس مسجد کے احاطے میں ایسکلیٹرز کے اوپر کھلی جگہ کو استعمال کرنے کا ارادہ ہے، جیسے کہ زرعی تالاب اور آبپاشی کے نظام اور زرعی تالابوں کی نکاسی کے لیے سیڑھیوں کو شیڈنگ اور ڈھانپ کر اور انہیں موسمی حالات سے بچانا ہے۔