کویت اردو نیوز 02 اکتوبر: سعودی حکام نے عوام کی صحت کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے تحت خانہ کعبہ اور حجر اسود تک رسائی ممنوع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی بادشاہت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عمرہ کی ادائیگی دوران حجاج کرام کی حفاظت کے لئے کئی سخت احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں اور اس سلسلے میں اگلے اتوار سے عمرہ کی بتدریج واپسی کے حوالے سے حجاج کرام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ دوران عمرہ خانہ کعبہ یا حجرِ اسود تک رسائی حاصل نہیں کرسکیں گے۔
اٹھائے جانے والے سب سے نمایاں اقدامات میں سے ایک یہ ہے کہ عمرہ ادا کرنے والے ہر ایک گروپ کے مسجدالحرام میں داخل ہونے سے پہلے اور ادائیگی سکے بعد جراثیم کش کیا جائے گا۔ اسطرح دن میں 10 بار خانہ کعبہ کو جراثیم سے پاک کیا جائے گا اور یہ سلسلہ اتوار 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے ایپلیکیشن تیار
عمرہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے زمزم کے پانی کی تقسیم پیکڈ کنٹینرز میں کی جائے گی اور اس موقع پر قرنطین کے لئے جگہیں تیار کرنا بھی شامل ہے تاکہ عمرہ زائرین میں اگر کسی کو کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو اسے قرنطین کیا جاسکے۔
سعودی حکومت نے فی الوقت سلطنت میں مقیم شہریوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے اور دوبارہ عمرے کی ادائیگی کی اجازت اور مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں داخلے کی اجازت چار مراحل میں ہوگی فی الوقت 6 ہزار افراد یومیہ عمرہ ادا کرسکیں گے۔
عازمین ، نمازیوں اور زائرین کے داخلے کا انتظام "عمرہ” کی درخواست کے ذریعے کیا جائے گا جسے وزارت حج و عمرہ کے ذریعہ شروع کیا جائے گا جس کا مقصد وزارت صحت اور مجاز حکام کے ذریعہ منظور شدہ صحت کے معیارات اور کنٹرولز کو نافذ کرنا ہے۔