کویت اردو نیوز : دماغی طور پر مردہ بچے کے اعضاء عطیہ کرنےسے تین بچوں کو نئی زندگی ملی ہے۔
الاحساء ہیلتھ کمپلیکس کی انتظامیہ نے بتایا کہ مشرقی کمشنریٹ الاحساء میں نہاتے ہوئے ایک بچہ ڈوب گیا جس سے اس کی دماغی موت واقع ہو گئی۔
دماغی طور پر مردہ قرار دیے گئے بچے کے رشتہ دار اعضاء عطیہ کرنے والے مرکز سے رابطہ کرنے پر اس کے اعضاء عطیہ کرنے پر راضی ہو گئے۔
الاحساء ہیلتھ کمپلیکس نے کہا، "دماغی مردہ بچہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں تھا۔” رشتہ داروں کو اعضاء عطیہ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور اس دوران سعودی ڈونیشن سینٹر سے بھی رابطہ کیا گیا۔
کمپلیکس نے کہا، "بچے کے رشتہ دار تین ضرورت مند بچوں کی جان بچانے کے لیے اپنے بچے کے اعضا عطیہ کرنے پر راضی ہوئے۔”
سعودی سینٹر فار ٹرانسپلانٹیشن کے سرجن الاحساء زچہ بچہ ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے متعلقہ عملے کے تعاون سے بچے کے اعضاء حاصل کیے اور ضرورت مند بچوں کے آپریشن کیے جو کامیاب رہے۔
متاثرہ بچوں کے لواحقین نے اعضاء عطیہ کرنے پر جاں بحق بچے کے لواحقین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔