کویت اردو نیوز : امارات ہنر مند افراد کےلیے سب سےزیادہ پرکشش ملک ہے ۔
عالمی افرادی قوت کے شعبے سے منسلک ایک کمپنی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات مختلف ممالک کے ٹیلنٹ کے لیے سب سے پرکشش ملک ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق افرادی قوت کے شعبے سے متعلق کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملازمت کے خواہشمندوں میں ہالینڈ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ فرانس، برطانیہ اور سنگاپور بھی پسندیدہ افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘جن شعبوں میں کارکنوں کو ملازمتیں فراہم کی گئیں ان میں مالیاتی امور، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، خدمات، کمپیوٹر پروگرامنگ،، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ ایڈیٹوریل کنسلٹنگ شامل ہیں، جن میں سب سے زیادہ بھرتیاں ہوئیں۔
الامارات میں سب سے زیادہ مانگ کے حوالے سے کمپنی کا کہنا تھا کہ "ایڈیٹوریل کنسلٹنگ کی سب سے زیادہ مانگ تھی، جب کہ دیگر اہم شعبوں میں کنٹینٹ رائٹنگ، پروگرامنگ انجینئر، مارکیٹنگ ڈائریکٹر، پلاننگ شامل ہیں”۔