کویت اردو نیوز : کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ دانتوں والی خاتون کے منہ میں کتنے دانت ہیں؟
ایک بھارتی خاتون نے اپنے منہ میں سب سے زیادہ دانت رکھنے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام درج کروالیا ہے ۔
ویسے تو قدرتی طور پر ہر انسان کے منہ میں 32 دانت ہوتے ہیں جن کو مکمل دانت سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کے منہ میں 32 سے زیادہ بھی دانت ہوتے ہیں۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ کلپنا بالن نے منہ میں 38 دانت رکھنے کا انوکھا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے اور اسی وجہ سے وہ سب سے زیادہ دانتوں والی خاتون کا اعزاز اپنے پاس رکھتی ہیں۔
کلپنا کے نچلے جبڑے میں 4 اضافی دانت ہیں اور اوپری جبڑے میں 2 دانت ہیں۔ اس سے قبل مردوں کا سب سے زیادہ دانت رکھنے کا عالمی ریکارڈ کینیڈا کے ایوان میلون کے پاس تھا جس کے منہ میں 41 دانت تھے۔
اضافی دانتوں کی موجودگی کے لیے طبی اصطلاح ہائپرڈونٹیا یا پولی ڈونٹیا ہے اور دنیا بھر میں اس کا پھیلاؤ 3.8% ہے۔