کویت اردو نیوز : وزارت داخلہ کے سروسز پورٹل ‘ابشر’ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس حاصل کرنے اور پہنچانے کی فیس 143.75 ریال ہے۔
ابشر پورٹل کی انتظامیہ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کے حوالے سے سوال کی وضاحت کی۔ جس کے مطابق نمبر پلیٹ خراب ہونے پر ڈپلیکیٹ پلیٹ جاری کرنے کی سرکاری فیس 100 ریال ہے۔
ابشر انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ نمبر پلیٹ جاری کرنے کی فیس جو کہ 100 ریال ہے، جمع کرانے کے بعد گھر تک پہنچانے کی سروس فیس 143.75 ریال ہے جو کہ فیس میں شامل نہیں ہے۔
کچھ لوگوں کی جانب سے پتہ چل رہا تھا کہ نمبر پلیٹ کی فیس ادا کرنے کے باوجود پلیٹ ان تک نہیں پہنچی، جس پر پرابشر نے وضاحت کی کہ ڈیلیوری چارجز الگ سے ادا کرنے ہوں گے، جس کے بعد 5 سے 7 دن کے اندر نمبر پلیٹ دی جائے گی۔