کویت اردو نیوز : ویتنام کے ایک شخص کی کھوپڑی میں روایتی چینی لکڑی کے چمچے، چاپ اسٹک پایا گیا جو چند ماہ سے شدید سر درد میں مبتلا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کے صوبے کوانگ بن کے رہائشی کو 5 ماہ سے سر میں درد تھا اور وہ بینائی سے بھی محروم ہوگیا۔
نامعلوم شخص کو ڈونگ ہوئی شہر کے کیوبا فرینڈ شپ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ متاثرہ کی ناک سے سیال بھی بہہ رہا تھا۔ پوچھے جانے پر، آدمی نے علامات کی کوئی ممکنہ وجہ ظاہر نہیں کی۔
لیکن جب سی ٹی اسکین کیا گیا تو اس میں نیوموسفیلس ظاہر ہوا، ایک ایسی حالت جس میں دماغ کے حصوں میں ہوا پھنس جاتی ہے۔ سی ٹی اسکین میں متاثرہ شخص کی ناک سے اس کے دماغ تک جانے والی دو چیزیں بھی دکھائی گئیں جو جسم کا حصہ نہیں تھیں۔ جب ان کا معائنہ کیا گیا تو وہ چاپ اسٹک نکلیں ۔