کویت اردو نیوز، 18 اپریل: قطر چیریٹی (QC) کے ایک وفد نے پاکستان میں اپنے پروجیکٹ کا معائنہ کیا جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد میں امداد تقسیم کی گئی اور ایک مقامی ہسپتال کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔
وفد میں عبدالعزیز جاسم ہیجی، ڈائریکٹر عبدالعزیز جاسم ہیجی شامل تھے۔ انکے علاوہ انٹرنیشنل پروگرامز اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور سی ای او کے مشیر جاسم عبداللہ الجاسم بھی اس موقع پر موجود تھے۔
پنجاب کے ضلع جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ کمزور کمیونٹیز میں ان کی تکالیف کو دور کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رمضان فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے۔
وفد نے جھنگ، پنجاب میں QC کی طرف سے لگائے گئے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا، اس کے علاوہ مساجد، پانی، صفائی اور حفظان صحت (WASH)، شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سٹیشنز، صحت کی دیکھ بھال کے مراکز اور آمدنی پیدا کرنے والے منصوبوں کا بھی دورہ کیا اور مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال میں موتیا کے مرض میں مبتلا 300 مریضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے اس منصوبے کو QC ایک سال کے لیے فنڈ دے گا۔
وفد نے QC کے زیر کفالت یتیم بچوں سے بھی بات چیت کی اور ‘رمضان: لیو یور مارک’ مہم کے فریم ورک کے تحت اسلام آباد میں ان کے ساتھ افطار پروگرام میں شرکت کی۔
حفصہ علی، قطر چیریٹی کے زیر کفالت یتیم بچی ہے اسکا کہنا ہے: "میں آج بہت خوش ہوں کیونکہ میں نے مہمانوں کے ساتھ افطار کیا، ان کے لیے پینٹنگ بنائی اور افطار پروگرام کے تحت دیگر سرگرمیوں میں حصہ لیا۔”
امداد سے ایک اور فائدہ اٹھانے والی سمیرا مائی نے کہا: "میں نے اپنا گھر اس سیلاب میں کھو دیا۔ میرے مویشی بہہ گئے۔ میں ایک بیوہ ہوں اپنے سات بچوں کے ساتھ رہ رہی ہوں۔ میں شکر گزار ہوں کہ قطر چیریٹی نے مجھ تک رسائی کی اور میرے لیے کریانہ کی دکان قائم کی تاکہ میں اپنے خاندان کی کفالت کر سکوں۔ آج قطر سے آئے مہمانوں نے میری دکان کا وزٹ کیا جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔