کویت اردو نیوز : بھارتی ریاست بہار میں باپ نے 23 سالہ سکول ٹیچر کو اغوا کر کے بیٹی کی شادی کروا دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مڈل سکول ٹیچر گوتم کمار کو بدھ کی شام 5 سے 6 افراد نے اغوا کیا اور 24 گھنٹے کے اندر اغوا کار کی بیٹی سے زبردستی شادی کر لی۔
گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور انہیں اس عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار میں ‘پکدوا ویوہ’ ایک عام رواج بن گیا ہے، جس کا مطلب بندوق کی نوک پر زبردستی شادی ہے، جس میں غیر شادی شدہ مردوں کو زبردستی شادی پر مجبور کیا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق بدھ کو جب گوتم گھر نہیں پہنچا تو اس کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی اور سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔
اس کے علاوہ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ گوتم کو شادی سے انکار پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔