کویت اردو نیوز : سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ہفتہ سے پیر تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کے امکان کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک بیان میں، محکمہ شہری دفاع نے بارش کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
مقیم غیر ملکیوں اور شہریوں کو ان علاقوں سے دور رہنے کو کہا گیا جو سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ بارش کے پانی میں نہانے سے گریز کرنا چاہیے۔
بیان میں سوشل میڈیا پر بارش کے حوالے سے جاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
قومی موسمیاتی مرکز نے مکہ مکرمہ میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گردو غبار کے طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔
مکہ، الجموم، بحرہ، طائف، مسیان، القنفودہ، ال لیث ، الکمال متاثر ہو سکتے ہیں۔
مدینہ منورہ کے علاقے میں، ینبع ، بدر کے ساتھ باحہ ، حائل، تبوک، الجوف ، شمالی سرحدیں بھی متاثر ہوں گی۔
اس کے علاوہ محکمہ ٹریفک نے بارش کے دوران حادثات سے بچنے کے لیے محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں پر عمل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
ایک آفیشل اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ بارش کے دوران گاڑی کی رفتار کم کی جائے، وائپرز کا استعمال کیا جائے اور دوسری گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھا جائے۔