کویت اردو نیوز،18جولائی: متحدہ عرب امارات میں منرل واٹر کے ایک برانڈ کی جانب سے خریداروں کو یقینی انعام کے تحت ہر ہفتے بڑی رقم انعام میں دی جارہی ہے۔
اگرچہ ایک بھارتی شخص نے اس ہفتے 10 لاکھ درہم جیتے ہیں لیکن سب سے بڑی رقم 2 کروڑ درہم جیتنے والا اب تک سامنے نہیں آیا ہے۔
ایک بھارتی شخص محمد اعجاز نے دس لاکھ درہم یعنی ساڑھے سات کروڑ روپے جیتے ہیں۔ تاہم 42 شرکا کے پہلے چار نمبر یکساں پائے گئے اور ان میں دو لاکھ درہم کی رقم برابر تقسیم کی گئی جو 4762 درہم فی کس تھی۔ پھر پانچ میں سے تین نمبر یکساں لانے والے 1360 افراد میں 250 درہم کی رقم تقسیم کردی گئی۔
لیکن اس قرعہ اندازی کی سب سے بڑی رقم دو کروڑ درہم تھی جس کا کوئی دعویدار ابھی تک سامنے نہیں آیا ۔
محزوز منرل واٹر کی قیمت 35 درہم ہے۔ اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ لوگوں کی مدد کرکے انہیں لکھ پتی بنانا چاہتی ہے