کویت اردو نیوز: مسجد الحرام اور مسجدنبوی میں عربی خطاطی کے خوبصورت شاہکار موجود ہیں ، جو دیکھنے والوں کا ایمان تازہ کردیتےہیں۔
عربی زبان کی خوبصورتی اور دلکشی کی مثالیں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں موجود ہیں۔
غلاف کعبہ پر قرآنی آیات کی کڑھائی کی گئی ہے۔ حرمین شریفین میں مختلف مقامات پر عربی خطاطی کے جمالیاتی مناظر بھی لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچتے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق موذن کی آواز میں قرآن پاک کی زبان کی آواز گونجتی ہے۔ حرمین شریفین میں عربی زبان کی خطاطی بھی موجود ہے جو اس زبان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
حرمین شریفین میں عربی زبان کی ترویج اور اس کی تعلیم پر بہت زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ یہ زبان قرآن پاک اور سنت نبوی کو سیکھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
اس سلسلے میں مسجد الحرام میں مختلف گروپس کی شکل میں قرآنی حلقے بنائے جاتے ہیں جہاں قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ تجوید اور صحیح تلفظ بھی پڑھایا جاتا ہے۔