کویت اردو نیوز : شارجہ میں ایک اسکول بس فٹ پاتھ کےساتھ ٹکرا گئی، جس کےنتیجےمیں 3 طالب علموں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
الامارات الیوم کے مطابق جمعرات کو شارجہ میں ایک اسکول بس جس میں طلباء بھی شامل تھے کو حادثہ پیش آیا۔ بس ڈرائیور نے تیز موڑ لینا چاہا جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر فٹ پاتھ کے ساتھ جا ٹکرائی۔
حادثے کے نتیجے میں 3 طلبہ اور 2 سپروائزر زخمی ہوگئےہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ بس چلاتے ہوئے حفاظتی تقاضوں پر سختی سے عمل کریں تاکہ ایسے حادثات رونما نہ ہوں۔
دوسری جانب شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کے تیز موڑ لینے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے والدین کو یقین دلایا ہے کہ تمام بچے محفوظ اور تندرست ہیں۔
Related posts:
متحدہ عرب امارات میں نیا ویزا سسٹم پیر 3 اکتوبر کو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا
عمان: سلام ایئر لائن کا بھارت کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان، فیصلہ سے یواے ای ٹریولنگ بھی متاثر
مکہ مکرمہ میں پری پیڈ پارکنگ قائم کی جائے گی
پنسل کی نوک پر دبئی کے مشہور نشانات بنانے والا ٹیکسی ڈرائیور
پیٹرول سٹیشنوں سے اضافی پٹرول حاصل کرنے کے ضوابط
مسجد نبوی کا عملہ کون سی 6 زبانیں بولتا ہے؟
اجازت کےبغیرعطیات جمع کرناسعودی قوانین کی خلاف ورزی قرار
سونا اسمگل کرنے والے غیر ملکی کو 5 سال قید