کویت اردو نیوز : ریاض ریجن میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر ایک غیر ملکی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
سعودی عرب میں ریاض ریجن کی پولیس نے ایک مصری شہری کو لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں، ملزم کو ایک لڑکی کو اس وقت ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ اسے کار میں لے جا رہا تھا۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ملزم کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ مصری شہری ڈرائیور ہے۔ ویڈیو میں اسے گاڑی چلاتے ہوئے لڑکی کی پچھلی سیٹ پر ہاتھ رکھے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل بھی سعودی دارالحکومت ریاض کی فوجداری عدالت نے ایک غیر ملکی ڈرائیور کو سعودی خاتون کو ہراساں کرنے اور موبائل فون پر نازیبا تصاویر بھیجنے کا جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید اور 15 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔
سعودی خاتون نے پولیس کو شکایت کی تھی کہ ایک پاکستانی ڈرائیور گھر سے دفتر جاتے ہوئے چھیڑخانی کا مرتکب ہوا ہے اور اس نے میرا موبائل فون بھی اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی۔