کویت اردو نیوز : جاپانی محققین نے آگ بجھانے والا اڑتا ہوا ہوز تیار کیا ہے جو آگ بجھانے کے لیے اپنے پانی کے دباؤ کا استعمال کرتے ہوئے مختلف سمتوں میں پرواز کر سکتی ہے۔
فلائنگ ڈریگن سسٹم، جسے جاپان کی اوساکا یونیورسٹی اور اکیٹا پرفیکٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے، اس کے دو سروں پر چار منہ والے پروپلژن یونٹ لگائے گئے ہیں۔
یہ دونوں نظام آبی کواڈکاپٹر کی طرح کام کرتے ہیں، ہر نوزل میں والوز اور کنڈا (ایک ایسا آلہ جو نوزل کو کسی بھی سمت میں گھومنے کی اجازت دیتا ہے) کے ساتھ پانی کے بہاؤ اور زور کی سمت کو کنٹرول کرتے ہیں، جو اسے عام ڈرون کی طرح کھڑے ہونے، توازن قائم کرنے اور سمت کے تعین کے قابل بناتے ہیں۔
6.6 لیٹر فی سیکنڈ کی شرح سے پانی کا بہاؤ 1 میگاپاسکل تک دباؤ دیتا ہے، جو اس ہوز کو زمین سے دو میٹر بلند کرنے کے لیے کافی ہے۔
سائنسدانوں کا تیار کردہ پروٹو ٹائپ 4 میٹر لمبا ہے اور اسے ایک چھوٹی کنٹرول اسٹیشن ٹرالی سے منسلک کیا گیا ہے جہاں ایک آپریٹر کھڑا ہو کر ڈرون کو چلاتا ہے۔
آپریٹرز ڈریگن کے سر پر نصب ریگولر اور تھرمل ویژن کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال کی نگرانی کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جہاں سب سے زیادہ ضرورت ہو وہاں پانی کا اسپرے کیا جائے۔