کویت اردو نیوز : سعودی عرب کے علاقے حائل میں سعودی شہری نے بنگلہ دیشی ملازمہ کی شادی کے لیے نہ صرف پیسے ادا کیے بلکہ اس کے منگیتر کو اپنے گھر رہنے کی دعوت دی۔
عاجل نیوز کے مطابق سعودی شہری ترکی ہمدان نے بتایا کہ بنگلہ دیشی ملازمہ نے اپنی مہربانی سے گھر میں موجود سب کو اپنا بنا لیا۔ وہ ہمارے لیے نوکرانی نہیں بلکہ گھر کی فرد بن گئی ہے۔
ملازمہ بنگلہ دیش جانا چاہتی تھی لیکن میرے چھوٹے بچے اس سے اتنے مانوس ہو چکے تھے کہ ان کے لیے اس کے بغیر رہنا مشکل ہو گیا تھا لیکن ملازمہ کا دل بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتا تھا۔
جبکہ ملازمہ کے لیے اپنے وطن جانا بھی ضروری تھا جہاں اسے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنا تھا۔
سعودی شہری الحمدان نے کہا کہ اس صورتحال میں ہم نے اسے اپنے وطن نہ جانے کا مشورہ دیا تاہم ہم اس کے منگیتر کے لیے ویزے کا بندوبست کر کے یہیں شادی کر لیں گے۔
"ملازمہ کی رضامندی پر اسکےمنگیتر کا ویزہ جاری ہوا اور دونوں کی شادی بڑی دھوم دھام کیساتھ ہوئی۔”
سعودی شہری نے نہ صرف خادمہ کی شادی کے اخراجات برداشت کیے بلکہ اس جوڑے کے لیے ایک فرنشڈ گھر کا بھی بندوبست کیا جہاں سے انہوں نے نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا۔
شادی کی تقریب میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جوڑے کو تحائف اور دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔