کویت اردو نیوز 12 فروری: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی نے ترکی اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔
شہباز شریف نے ٹویٹر پر کہا کہ "ایک نامعلوم پاکستانی شخص کی مثال سے دل کو بہت متاثر ہوا جو امریکہ میں ترک سفارت خانے میں داخل ہوا اور ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "یہ خیراتی کام انسانیت کو ان مشکلات پر قابو پانے کے قابل بناتے ہیں جو ناقابل محسوس معلوم ہوتی ہیں۔” تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی شخص نے خاموشی سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز (پاکستانی ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد جبکہ کویتی 92 لاکھ دینار سے زائد) عطیہ کر دئیے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پاکستانی شخص امریکا میں ترک سفارتے خانے میں داخل ہوا اور اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر 30 ملین ڈالرز کی امداد دیکر چلا گیا۔
خیال رہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلیکے باعث 24 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور ہزاروں افراد زخمی ہیں جبکہ زلزلے سے دونوں ممالک میں 8 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے ترکیہ اور شام میں خوراک پہنچانے کے لیے 77 ملین ڈالر کی اپیل کی۔ پاکستانی شخص نے خاموشی سے ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالرز (ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد) عطیہ کردئیے۔