کویت اردو نیوز : برصغیر میں سبزیوں کا مقبول سالن آلو بینگن دنیا کی 100 ناپسندیدہ کھانوں میں شامل ہو گیا ہے۔
یورپی ملک بلغاریہ میں کھانے، مشروبات اور کھانے کے اداروں کی درجہ بندی کرنے والی کمپنی نے حال ہی میں دنیا کی 100 سب سے زیادہ ناپسندیدہ کھانوں کی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست میں امریکہ، برطانیہ،سوئٹزرلینڈ، کوریا، ترکی، کروشیا، برازیل ، سویڈن اور اٹلی سمیت دنیا بھر کے درجنوں ممالک کے کھانے شامل ہیں۔
اس فہرست میں ‘آلو بینگن’ سالن بھی شامل ہے، جو پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں مقبول ہے۔
فہرست میں شامل آئس لینڈ کی پہلی خوراک ہیکارل ہے جو کہ شارک مچھلی ہے جو انتہائی زہریلی ہے اور اسے تازہ نہیں کھایا جا سکتا، اس لیے لوگ اسے پکڑنے کے بعد اس کے گلنےسڑنے کا انتظارکرتےہیں اور پھر اس سے سالن بنا کر کھاتے ہیں ۔
دوسرے نمبر پر امریکی رومن برگر ہے جبکہ تیسرے نمبر پر اسرائیلی کھانا یروشلم کیگل ہے جو انڈے، آٹے، نوڈلز، چینی اور کوکنگ آئل کے اجزاء سے تیار کیا جاتا ہے اور یہ یہودیوں کاایک روایتی کھانابھی ہے۔
‘آلو بینگن’ سالن بھی اسی فہرست میں شامل ہے اور اسے سب سے زیادہ ناپسندیدہ کھانوں میں 60 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
‘آلو بینگن’ سالن پورے پاکستان میں اور خاص طور پر دیہاتوں میں تیار کیا جاتا ہے، بعض کمیونٹیز میں یہ سالن بڑے اہتمام کیساتھ تیار کیا جاتا ہے۔