کویت اردو نیوز : قومی ہیرو خلاباز سلطان النیادی متحدہ عرب امارات کی کابینہ کا حصہ بن گئے۔
متحدہ عرب امارات نے اپنے قومی ہیرو اور خلاباز سلطان النیادی کو یو اے ای کے نوجوانوں کے امور کا وزیر مقرر کر دیا ہے۔
یہ تقرری دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی منظوری سے کی گئی ہے۔
گزشتہ ستمبر سے نوجوانوں کے امور کی نگرانی کے لیے وزیر کے طور پر مقرر کیے جانے کے لیے موزوں ترین امیدوار کی تلاش جاری تھی۔ اس پوسٹ کے لیے متحدہ عرب امارات کے ہزاروں نوجوانوں نے اپلائی کیا تھا ۔
سلطان النیادی پہلے عرب خلاباز ہیں۔ انہوں نے پچھلے سال خلا میں سب سے طویل مشن مکمل کیا تھا۔
نوجوانوں کے امور کے وزیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ، سلطان النیادی خلائی سانس سے متعلق اپنی سرگرمیاں بھی جاری رکھیں گے۔
42 سالہ سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 186 دن گزارے۔ اس دوران انہوں نے 200 سے زائد تجربات کئے۔ اب وہ متحدہ عرب امارات سمیت عرب دنیا کے ہیرو ہیں۔