کویت اردو نیوز ، 7 اکتوبر 2023: آن لائن کلاس کے دوران ایک طالب علم نے اپنے استاد کو چپل سے پیٹا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں استاد فزکس ایپ کے ذریعے کلاس لے رہے تھے کہ اچانک ایک طالب علم نے ان پر چپل سے حملہ کردیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کلاس معمول کے مطابق چل رہی تھی کہ اچانک طالب علم نے ٹیچر پر حملہ کر دیا۔ ویڈیو میں استاد خود کو بچاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طالب علم نے ٹیچر کو چپل سے کیوں مارا لیکن سوشل میڈیا پر ہر کوئی اس واقعے کی مذمت کر رہا ہے۔


















