کویت اردو نیوز : ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 میں مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے فیچرز کو بہتر بنائے گا۔
کمپنی کی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ X کو مائیکرو بلاگنگ کے بجائے ویڈیو فرسٹ پلیٹ فارم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ کمپنی نے جولائی 2023 میں ٹوئٹر کا نام تبدیل کرکے ایکس کردیا تھا اور اس کا لوگو بھی تبدیل کردیا تھا۔
اب اس پلیٹ فارم کو سپر ایپ میں تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔
اس مقصد کے لیے، کمپنی کے بلاگ پوسٹ نے 2024 میں کسی وقت ادائیگی کی خدمات متعارف کرانے کا اعلان کیاہے۔
ادائیگی کی خدمات کے علاوہ، ایک خصوصیت جسے See Dissimilar Posts کہتے ہیں بھی X میں شامل کیا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے تحت، XFeed ایسی پوسٹس دکھائے گا جو صارف کی دلچسپی سے باہر ہیں۔
اس فیچر کے لیے AI ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ X-Search فنکشن کو بھی AI ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر بنایا جائے گا۔
فی الحال، کمپنی نے نئے فیچرز کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں اور یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ صارفین کے لیے کب دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا یہ فیچر عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔
کمپنی اب زیادہ تر خصوصیات کو ان صارفین تک محدود کرتی ہے جو سبسکرپشن سروس کا حصہ ہیں۔