کویت اردو نیوز : ایک برازیلی شخص جس نے اپنے باورچی خانے کے نیچے خزانہ دفن ہونے کا خواب دیکھا تھا اسی گڑھے میں گر کر موت کے منہ میں چلا گیا جو اس نے خود کھودا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے شہر اپٹینگا کی میونسپلٹی سے تعلق رکھنے والے 71 سالہ جوا پیمینٹا نے خواب دیکھا کہ ان کے گھر کے کچن کے فرش کے نیچے بہت سا سونا دفن ہے جسے تلاش کرنے کے لیے انہوں نے گڑھا کھودنے کا فیصلہ کیا۔
جوا پیمینٹا نے ایک پڑوسی خاندان کو بھی اپنے خواب سے آگاہ کیا۔ پہلے تو پڑوسیوں نے اس کا مذاق اڑایا لیکن جوا پیمینٹا آخرکار انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے ، پڑوسیوں نے بھی ان کی کھدائی میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔
دونوں خاندانوں نے مل کر جوا پیمینٹا کے کچن کی زمین کھودنی شروع کی اور بالآخر 40 میٹر گہرا گڑھا کھودا۔ Joa Pimenta رسیوں کی مدد سے سونے کی تلاش کے لیے نیچے اترے۔ تاہم، بدقسمتی سے خزانے کی تلاش ان کی موت پر ختم ہوگئی۔
71 سالہ جوا پیمینٹا 40 میٹر کے گڑھے سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے کہ غلطی سے اونچائی سے گڑھے میں گر گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔