کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں پہلے روزے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
دنیا بھر کے مسلمان مارچ 2024 میں مقدس مہینے کے استقبال کے لیے پرجوش ہیں، سعودی عرب میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ان کے حساب سے سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔
ایمریٹس آسٹرونومیکل سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا کہ سردیوں کا موسم 22 دسمبر سے شروع ہو کر 20 مارچ تک جاری رہے گا۔
اس لحاظ سے رمضان کا مہینہ 26 سال بعد سردیوں کے موسم میں آرہا ہے۔ سال 2031 تک رمضان سردیوں میں آئے گا اور پھر 8 سال تک یعنی 2039 تک خزاں میں آئے گا۔
واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں روزے کے اوقات بھی مختلف ہیں، اس سال روزے کا دورانیہ 12 گھنٹے سے 17 گھنٹے تک رہنے کا امکان ہے۔
سعودی عرب اور مصر میں جگہ کے لحاظ سے روزے کے اوقات 13 سے 15 گھنٹے ہوں گے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں عیدالفطر 10 یا پھر 11 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔