کویت اردو نیوز : منگولیا میں سنو فیسٹیول نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے ۔
منگولیا سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے اپنے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
ایسے میں منگولیا نے موسم سرما کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزالئی انٹرنیشنل اسنو اینڈ آئس فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔
اس حوالے سے منگولیا کے وزیر ثقافت نے کہا کہ یہ فیسٹیول سیاحوں کے لیے مفت ہے اور یہ منگولیا کے سیاحتی شعبے کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ 14 جنوری سے شروع ہونے والا فیسٹیول دو ہفتے تک جاری رہے گا جس میں برف کو تراش کر مختلف مجسمے بنائے گئے ہیں جب کہ فیسٹیول نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کروا لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس بتا رہی ہیں کہ اس میلے میں 16.4 میٹر لمبی برف کی سلائیڈ کو سب سے زیادہ توجہ ملی ہے۔
اس کے علاوہ 5 میٹر لمبے منگول گوبی بھالو اور اس کے بچوں کے مجسمے نے گوبی بھالو کی معدومیت کے خطرے سے دوچار نسلوں کو بچانے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے مقصد سے توجہ مبذول کرائی۔
فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں چین، فرانس، تھائی لینڈ، امریکہ، روس اور منگولیا کے مجسمہ سازوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اظہار کیا۔