کویت اردو نیوز : کیا آپ مشہور سائنس دانوں آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ دینےوالے ننھے برطانوی طالب علم کے بارے میں جانتے ہیں ؟
ایک 12 سالہ برطانوی طالب علم نے ذہانت میں مشہور سائنسدانوں البرٹ آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ دونوں کو ہی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روری بڈ ویل نامی برطانیہ کے ذہین ترین طالب علم نے بغیر تیاری کئے ہی آئی کیو ٹیسٹ میں 162 سکور کر لیے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ دونوں کا آئی کیو 160 کے قریب تھا ۔
برطانوی طالب علم کی والدہ ایبی بڈ ویل نے کہا کہ ان کا بیٹا ٹیسٹ کے دوران بہت پرسکون تھا اور یہاں تک کہ ایک سیکشن کے دوران وہ آرام سے ٹوائلٹ میں بھی ٹہلتا رہا ۔
ابی بیڈویل کے مطابق، اس کے بیٹے کو ایک ناقابل یقین دماغ سے نوازا گیا ہے، جو معلومات کو پروسیس کرنے اور انہیں یاد رکھنے کی اعلی ترین صلاحیت رکھتا ہے۔