کویت اردو نیوز : امریکا کی ریاست انڈیانا کے ماہرین نفسیات کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پورے چاند اور اس کے مخصوص اوقات میں خودکشیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈیانا یونیورسٹی کے کالج آف میڈیسن کے ماہر نفسیات کا کہنا تھا کہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ پورے چاند کے ہفتے کے دوران خودکشیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والوں میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ خودکشی کے رجحانات اکثر سہ پہر 3 سے 4 بجے کے درمیان ہوتے ہیں۔ اور دن کے دوران تناؤ سے بھی متعلق ہو سکتا ہے۔
ماہرین نفسیات کے مطابق ستمبر میں سال بھر خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور یہ وہ وقت ہوتا ہے جب لوگ اپنی گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام سے گزر رہے ہوتے ہیں اور یہ صورتحال ذہنی تناؤ کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے چاند کے بارے میں عجیب و غریب باتیں سنی تھیں لیکن تحقیق میں خودکشی کا رجحان زیادہ دیکھا گیا۔ ان اوقات میں حساس اور زیادہ خطرہ والے مریضوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔