کویت اردو نیوز : ماہر غذائیت روزی ملان کا کہنا ہے کہ سونے سے پہلے کچھ چیزیں نہیں لینی چاہئیں تاہم اگر سونے کی جلدی نہ ہو اور صبح کو کوئی اہم کام نہ ہو تو انہیں کھایا یا پیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان میں پہلی چیز کافی ہے، ایک کپ کافی پینے کے بعد خون میں کیفین کی مقدار چار سے پانچ گھنٹے تک برقرار رہتی ہے۔ اس لیے اگر آپ رات 9 بجے کافی پیتے ہیں تو کیفین آپ کے خون میں چار سے پانچ گھنٹے تک موجود رہے گی اور ساتھ ہی آپ کو نیند نہیں آنے دے گی۔ لہذا اگر آپ سونے کا ارادہ کر رہے ہیں تو کافی سے بچنے کی کوشش کریں۔
ماہر غذائیت کے مطابق اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شراب پینے سے آپ کو جلدی نیند آتی ہے لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ اس سے نیند اس کی مقدار اور معیار دونوں پر اثر انداز ہوتی ہے۔ 27 مطالعات سے معلوم ہوا ہے کہ شراب 20 سے 25 فیصد نیند کو متاثر کرتی ہے۔
اسی طرح انہوں نے ایک اور چیز کا بھی ذکر کیا جو ہے چاکلیٹ بسکٹ۔ روزی کے مطابق ‘زیادہ حیران ہونےکی ضرورت نہیں، اصل چیز بسکٹ نہیں بلکہ چاکلیٹ ہے، بسکٹ میں موجود کیفین جس میں چاکلیٹ ہوتی ہے وہ نیند کو روکتا ہے اور میلاٹون کے اخراج کو بھی روکتا ہے۔
انہوں نے کچھ ایسی اشیاء کا بھی ذکر کیا جو نیند آنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر آپ کو ہلکی بھوک لگتی ہے اور جلد سونا چاہتے ہیں تو وہ بادام یا چیری کھانے کا مشورہ دیتے ہیں، جبکہ کیمومائل چائے بھی لی جا سکتی ہے۔
چیری میں میلاٹونن ہوتا ہے جب کہ بادام میں میگنیشیم کی اچھی مقدار ہوتی ہے جو پٹھوں کو آرام دینے میں مدد دیتی ہے جب کہ کیمومائل چائے بھی جسم کو سکون بخشتی ہے۔