کویت اردو نیوز : انٹرنیشنل میگزین فروئنڈینن میں شائع کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ماہرین نے صحت مند رہنے کیلئے مناسب دورانیے کی نیند کو ضروری قرار دیا ہے ۔
میڈیا کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق تحقیق کے دوران 4 لاکھ افراد کے اعداد و شمار کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔ محقیقین کا کہنا کہا ہے کہ بے شک مناسب دورانیہ کی نیند ہم سب کیلئے انتہائی ضروری ہے کیونکہ انسانی جسم پورے دن کے دباؤ اور مصروفیت کی وجہ سے جس تھکن کا شکار ہوتا ہے مناسب نیند نہ صرف اس تھکن کو دور کر دیتی ہے بلکہ اس عرصے کے دوران ہمارا جسم نئے دن کے چیلنجز کیلئے بھی خود کو تیار کرلیتا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ مناسب حد تک نیند اور پھر صبح جلدی اٹھنے سے ہمارے جسم کی انرجی بحال ہو جاتی ہے ۔ جرمن میگزین فروئنڈینن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق رات کو دیر سے سونے والے لوگ جلد موت کے خطرات کا شکار ہوسکتے ہیں۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی اور سرے یونیورسٹی کے ماہرین نے تحقیق کے دوران 4 لاکھ افراد کی صحت کے اعداد وشمار کا 6.5 سالوں تک جائزہ لیا۔ جس کے نتائج سے معلوم ہوا تھا کہ ایسے لوگ جو رات کو دیر تک جاگتے ہیں اور پھر دن کو دیر تک سوتے ہیں وہ باقی افراد کی نسبت موت کے 10 فی صد زیادہ خطرات کا شکار ہو سکتے ہیں۔