کویت اردو نیوز : دبئی میں لیبر بھیجنے اور وصول کرنے والے ممالک کا بین الوزارتی مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر برائے انسانی وسائل انجینئر احمد الراجحی نے مشاورتی اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کی۔
دبئی میں ہونے والا مشاورتی اجلاس پیر تک جاری رہے گا جس میں 16 خلیجی اور ایشیائی ممالک کے وزراء شرکت کر رہے ہیں۔
مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انسانی وسائل کے وزیر انجینئر احمد الراجحی نے مزدور بھیجنے اور وصول کرنے والے ممالک کے درمیان مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ "اس طرح کی مشاورتی میٹنگ میں تجربات کے تبادلے کے علاوہ، لیبر مارکیٹ کو بہترین صلاحیتوں کے حامل افراد فراہم کیے جاتے ہیں”۔
ملاقات کے دوران لیبر مارکیٹ میں درپیش چیلنجز اور علاقائی تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔
ملاقات کے تناظر میں انسانی وسائل کے وزیر انجینئر احمد الراجی سے بنگلہ دیش کے وزیر محنت شافیگور چوہدری اور نیپال کے وزیر محنت چارت بندری نے ملاقات کی ہے۔